ماسکو(آئی پی ایس)یورپی اسپیس ایجنسی کے پیچھے ہٹ جانے کے بعد روس اپنے مریخ کے مشن پر اکیلے کام کرے گا۔یورپی اسپیس ایجنسی کی جانب سے مشترکہ منصوبے کو روس کے یوکرین پر کیے جانے والے حملے کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔جمعرات کے روز یورپی خلائی ایجنسی سے اعلان کیا تھا کہ روس کے ساتھ ایگزو مارس مشن پر تعاون جاری رکھنا ناممکن ہوگا۔
اس سال کے آخر تک ایک یورپی روور کو روسی راکٹ پر مریخ پر بھیجا جانا تھا۔روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس کے سربراہ ڈِمیٹری روگوزِن کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں ہم مریخ کے لیے مشن پر کام کی شروعات کریں گے۔خبر رساں ادارے انٹرفیکس کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ روس کو کسی روور کی ضرورت ہوگی چوں کہ روس کا موجودہ لینڈنگ موڈیول کو روور کو لے جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، وہ مطلوبہ سائنسی کام کرنے کے قبل ہوگا۔