پاکستان

ارکان اسمبلی کی خریدوفروخت عروج پر،نوٹوں کی بوریوں کے منہ کھل گئے،بڑا انکشاف

اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے الیکشن کمیشن سے ہارس ٹریڈنگ سے متعلق اپوزیشن کے بیان کانوٹس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ضمیر بچنے والے ارکان اسمبلی کو کوئی روک نہیں سکتا۔منتخب نمائندیکوووٹرزکاخوداحساس ہوتا ہے،ضمیربچنے والے رکان اسمبلی کو کوئی روک نہیں سکتا،پیپلزپارٹی جمہوریت کونقصان پہنچارہی ہے، چوہدری برادران بڑے وضع دار ہیں، وہ مناسب وقت پر،درست فیصلہ کریں گے، ایم کیوایم نے ساڑھے تین سال ہمارابھرپور ساتھ دیا،امید ہے اب بھی ساتھ دے گی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیرخارجہ نے کہا کہ آج اپوزیشن برملا ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کر رہی ہے ، اسلام آبادمیں کھلم کھلا ہارس ٹریڈنگ ہورہی ہیں، جمہوریت کے نام پر بولی لگائی جارہی ہے ، الیکشن کمیشن سے عرض کروں گا کہ اس کا نوٹس لے۔ہرمنتخب نمائندے کو ووٹرزکا احساس ہوتا ہے اور لاکھوں لوگوں کی نمائندگی کرتا ہے لیکن ضمیر بچنے والے ارکان اسمبلی کو کوئی روک نہیں سکتا۔پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کیا ہے، سندھ ہائوس میں پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں کے ایم این ایز کو رکھا گیا ہے۔ بتایا جائے سندھ ہائوس میں کیش کے ڈبے اور تھیلے کی منتقلی کا معاملہ کیا ہے؟ سندھ پولیس کے اسلحہ سمیت اسلام آباد میں کردار پربھی نوٹس لیناچاہیے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ اپوزیشن کا جھنڈا ایک، نہ نظریہ اور نہ ایجنڈا ایک ہے،

 

اپوزیشن کایک نکاتی ایجنڈا صرف وزیراعظم کوہٹاناہے،جتنانقصان جمہوریت کو آج ہورہاہے کبھی نہیں ہوا،میری نظرمیں چوہدری برادران بڑے وضع دار ہیں، وہ مناسب وقت پر، درست فیصلہ کریں گے، دیکھناہے کہ عدم اعتماد کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتاہے، پاکستان اس وقت غیر یقینی صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا۔وزیراعظم اتحادیوں سمیت سب سے ملاقاتیں کررہے ہیں، ایم کیو ایم ہمارے محترم اتحادی ہیں، ساڑھے3سال سے وہ ہمارابھرپورساتھ دیتے آ رہے ہیں ، جس کے لئے میں ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔کراچی والوں جوپیپلزپارٹی کاسلوک ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں اور بلاول ابھی بچہ ہے اور ناسمجھ ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker