
اسلام آباد(آئی پی ایس)تحریک انصاف کے ڈی چوک پر 27مارچ کو تاریخی جلسے سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی ،جلسے کیلئے کورمینجمنٹ ٹیم کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ۔تفصیلات کے طابق مرکزی سیکرٹری جنرل کی زیرِصدارت اعلی سطحی اجلاس سے قبل اہم پیش رفت ،27 تاریخ کے جلسے کیلئے کور مینجمنٹ ٹیم کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ۔مرکزی سیکرٹری جنرل و وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
جس کے مطابق مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کوکور مینجمنٹ ٹیم کے کنویئنر مقرر کردیا گیا جبکہ علی نواز اعوان، راجہ خرم نواز، صداقت علی عباسی اور غلام سرور خان ،شیخ راشد شفیق، منصور حیات، شہزاد وسیم، شہباز گل، نفیسہ خٹک، فوزیہ ارشد اور سیمی ایزدی ،کنول شوذب، اسما قدیر، لطاسب ستی، راجہ صغیر احمد، جاوید کوثر ،سیف اللہ خان نیازی، فرخ حبیب، چودھری ساجد محمود، چودھری عدنان، واثق قیوم عباسی اور امجد چودھری ،بشارت راجہ، عمر تنویر بٹ، فیاض الحسن چوہان، راشد حفیظ، اعجاز خان جازی، عمار صدیقی، ملک تیمور مسعود ،سیمابیہ طاہر، فرح آغا، عابدہ راجہ اور نسرین طارق بھی کور مینجمنٹ ٹیم میں شامل ہیں۔





