اہم خبریںپاکستان

علیم خان نے ترین گروپ سے راہیں جدا کرلیں

لاہور(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے جہانگیر ترین گروپ سے راہیں جدا کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ترین گروپ کی علیم خان سے ان کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات ناکام رہی جس کی اندروانی کہانی بھی سامنے آگئی۔

\ذرائع نے بتایا کہ دورانِ ملاقات ترین گروپ کے سخت گیر اراکین کی وجہ سے علیم خان گروپ کی دوریاں مٹ نہ سکیں، جس کے بعد علیم خان نے اپنی سیاسی حکمت عملی اور سرگرمیوں کو ترین گروپ سے علیحدہ کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران علیم خان نے ترین گروپ کے رویے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا جس پر عون چوہدری نے اپنے گروپ کے سخت گیر ارکان کے رویے کی وضاحت کی اور علیم خان سے معذرت بھی کی، جسے انہوں نے مسترد کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker