وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت صنعتی شعبہ ترقی کر رہا ہے، صنعتوں کے مکمل استعداد پر چلنے کی بدولت روزگار میں اضافہ ہوا ہے۔وزیراعظم سے وزیرخزانہ شوکت ترین اور وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران وزیراعظم کو صنعتی شعبے کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومتی کورونا وبا کے دوران کامیاب معاشی و کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت صنعتوں کا پہیہ چلتا رہا، پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے، حکومت صنعتوں کی موجودہ استعداد کو بڑھانے اور سِک یونٹس کی بحالی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، صنعتوں میں روایتی شعبوں کے علاوہ نئے شعبوں کی شمولیت یقینی بنا رہی ہے۔عمران خان نے متعلقہ حکومتی اداروں کو باہمی تعاون بڑھانے اور اس حوالے سے جامع پیکیج تیار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی انڈسٹریل بیس بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، صنعتی ترقی کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا، حکومت صنعتی استعداد بڑھانے اور سِک یونٹس کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، ہماری حکومت نے ملک میں پہلی مرتبہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت کیلئے جامع پالیسی دی، حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت صنعتی شعبہ ترقی کر رہا ہے، صنعتوں کے مکمل استعداد پر چلنے کی بدولت روزگار میں اضافہ ہوا ہے۔
Related Articles
یورپی ممالک کو پاکستانی برآمدات 3.8 بلین ڈالر تک پہنچنا خوش آئند ہے، عاطف اکرام شیخ
پیر, 20 جنوری, 2025
صدر ایف پی سی سی آئی کی قیادت میں وفد کی بنگلہ دیشی مشیر تجارت شیخ بشیر الدین سے ملاقات
اتوار, 12 جنوری, 2025
صدر ایف پی سی سی آئی کی قیادت میں کاروباری وفد دورہ بنگلہ دیش پر ڈھاکہ پہنچ گیا
اتوار, 12 جنوری, 2025
شرح سود کو سنگل ڈیجیٹ میں لانے کا سنہری موقع ،5فیصد کمی کی جائے ، عاطف اکرام شیخ
ہفتہ, 11 جنوری, 2025