ٹیکنالوجی

بیجنگ سرمائی اولمپکس کے دوران جدید ٹیکنالوجیز کا وسیع اطلاق

بیجنگ سرمائی گیمز کے حوالے سے منعقدہ ایک میڈیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ  گیمز میں مجموعی طور پر 212 ٹیکنالوجیز کا اطلاق کیا گیا  ہے، جو بیجنگ سرمائی اولمپکس کے "سادہ، محفوظ اور شاندار” انعقاد کے لیے  مضبوط معاونت فراہم کر رہی ہیں۔چینی میڈ یا کے مطا بق وینیوز کے اعتبار سے، نیشنل اسپیڈ اسکیٹنگ اسٹیڈیم "آئس ربن” میں پہلی مرتبہ  کاربن ڈائی آکسائیڈ ٹرانسکریٹیکل ڈائریکٹ کولنگ آئس میکنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، جو کھلاڑیوں کے لیے بہترین نتائج کی ضمانت دے رہی ہے۔ اب تک، "آئس ربن”  میں 8 نئے اولمپک ریکارڈز اور 1 عالمی ریکارڈ  سامنے آ چکے ہیں ۔
میڈیا بریفنگ کے مطابق سرمائی اولمپکس میں سائنسی اور تکنیکی کامیابیاں نہ صرف اس سرمائی اولمپکس کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہیں بلکہ بیجنگ کے لیے سائنسی اور تکنیکی اختراعات کو فروغ دینے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے حصول کے لیے بھی ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker