اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے فوری طور پر کرپٹو کرنسی ویب سائٹس کو بلاک نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی اے نے کرپٹوکرنسی ویب سائٹس کے حوالے سے وزارت آئی ٹی سے رائے بھی مانگ لی ۔ ایف آئی اے نے 1 ہزار 540 کرپٹو کرنسی ویب سائٹس بلاک کرنے کے لیے بھیجیں ہیں تاہم اس سے متعلق قانونی حوالہ کمزور ہے۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق اسٹیٹ بینک کیسرکلرکو بنیاد بنا کر ساری ویب سائٹس بند نہیں کی جا سکتیں، جب تک کوئی میکانزم نہیں بنا لیتے ویب سائٹس بند نہیں ہوں گی۔ ڈیجیٹل کرنسی کا مستقبل کیا ہو گا، متعلقہ اداروں سے مشاورت شروع کر دی ۔