ٹیکنالوجی

چاند اور مریخ کا دورہ کرنے والے  بیجنگ سرمائی اولمپکس میسکوٹ مقبول ہو گئے

بیجنگ سرمائی اولمپکس کے میسکوٹ "بنگ دون دون”اور "شوئے رونگ رونگ ” آج کل مقبول ترین کردار ہیں۔اصل میں دونوں میسکوٹس نے خلائی سفر بھی کیا ہے اور وہ نہ صرف چاند ،بلکہ مریخ کی سیر بھی کر چکے ہیں۔چینی میڈ یا کے مطا بق 24 نومبر 2020 کوچھانگ عہ فائیو ڈیٹیکٹر کے ساتھ  یہ دونوں میسکوٹس، چین کے صوبہ ہائی نان سے چاند کے لیے روانہ کیے گئے  اور یکم دسمبر کو یہ چاند پر اترے ۔17 دسمبر کو دونوں میسکوٹس چھانگ عہ فائیو کے ساتھ چاند سے زمین پر واپس لوٹ آئے۔
23 جولائی 2020 کو چین کا تھیان وین ون ڈیٹیکٹر مریخ کے لیےروانہ ہوا اور گیارہ جون دو ہزار اکیس کو تھیان وین ون کے مریخ تک اترنے کی پہلی پہلی تصاویر عوام کے سامنے آئیں جن میں "بنگ دون دون” اور” شوئے رونگ رونگ” کو بھی دیکھا گیا جس سے ظاہر ہے کہ دونوں میسکوٹ مریخ پر بھی گئے  ہوئے ہیں۔
"بنگ دون دونگ” اور "شوئے رونگ رونگ” کو چاند اور مریخ تک پہنچانا چین کے خلائی شعبے کے اراکین کے ایک منفرد  جذبے کا عکاس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker