ٹیکنالوجی

ناسا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا

امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو 2031 تک ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سن 2000میں لانچ کیا گیا خلائی اسٹیشن بحرالکاہل کے پوائنٹ نیمو میں گرایا جائے گا۔ یہ علاقہ نیوزی لینڈ کے مشرقی ساحل سے 3 ہزار میل اور انٹارکٹیکا سے 2 ہزار میل شمال میں ہے۔امریکا، روس، جاپان اور یورپی ممالک 1971 سے اب تک وہاں خلائی ملبے کے 263 سے زیادہ ٹکڑے ڈال چکے ہیں۔ ناسا کے مطابق تجارتی طور پر چلنے والے خلائی پلیٹ فارمز تعاون اور سائنسی تحقیق کے لیے خلائی اسٹیشن کی جگہ لیں گے۔خیال رہے اس وقت خلا میں ناسا کی دنیا کی سب سے بڑی دوربین نے کامیابی سے دو مرحلے مکمل کر لیے ہیں، دوسرے مرحلے میں جیمز ویب ٹیلی سکوپ کا سب سے بڑا آئینہ مکمل طور پر کھل گیا ہے اور اب یہ دوربین فوکس کرنے کے لیے تیار ہے۔جدید جیمز ویب دوربین کی مدد سے اب کائنات کے کئی ایسے حصوں پر تحقیق کی جا سکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker