امریکی کمپنی ایپل چین میں سب سے زیادہ موبائل فون فروخت کرنے والی کمپنی بن گئی ہے، یہ پوزیشن ایپل نے چھ سال بعد حاصل کی ہے۔کاونٹرپوائنٹ ریسرچ کے مطابق ایپل نے 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں چین میں ریکارڈ 23 فیصد مارکیٹ شیئر حاصل کیے۔ یہ ایپل کے آئی فون 13 کی کم ابتدائی قیمت کے ذریعے ممکن ہوا، جس میں جدید کیمرہ اور 5G خصوصیات تھیں۔دریں اثنا، کاونٹرپوائنٹ ریسرچ نے کہا ہے کہ چین کی سمارٹ فون مارکیٹ 2021 میں پارٹس اور صارفین میں کی وجہ سے نقصان میں رہی۔ماہرین کے مطابق2021 میں ہواوے کمپنی کو امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا جس سے ایپل کو فائدہ ہوا۔ کاونٹر پوائنٹ کی تحقیق کے مطابق ایپل کی شاندار کارکردگی کی وجہ قیمتوں کے تعین کی حکمت عملی اور ہواوے پریمیئم بیس سے حاصل ہونی والی معلومات ہیں۔آئی فون 13 کی ریلیز کے ہونے کے بعد ایپل چین میں پہلے نمبر پر تھا، کیونکہ اس کی ابتدائی قیمتیں اپنی حریف کمپنیوں کے مقابلے میں قدرے کم تھیں۔چین ایپل کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے، ہانگ کانگ اور تائیوان میں ایپل کی خریدوفروخت میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تاہم کانٹر پارٹ کی رپورٹ کے مطابق ویوو اور اوپو اپنی مضبوط آن لائن ساخت کی بنیاد پر اس مقابلے میں زیادہ پیچھے نہیں ہیں۔