علاقائیگلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ملازمت کی بالائی حد 40 برس مقرر  

اسلام آباد ۔۔۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے سرکاری ملازمتوں میں تقرری کے لئیے عمر کی بالائی حد 35 سال سے بڑھا کر 40 سال مقرر کرنے کی سمری پر دستخط کرکے اس کی باقاعدہ منظوری دیدی۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا کہ دنیا بھر کے ساتھ پاکستان میں بھی کرونا کی وباء کے باعث نوجوانوں کو ملازمتوں کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا ہےان مسائل پر قابو پانے کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد عمر کی بالائی حد کو 35 سے بڑھا کر 40 مقرر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے 35 سال سے زائد بیروزگار نوجوانوں کو ملازمتوں کے حصول کا موقع ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker