ٹیکنالوجی

سنیک وڈیو اسٹیک ہولڈرز سے مل کر محفوظ ڈیجیٹل پاکستان بنانے کیلئے پرعزم

اسلام آباد،پاکستان شارٹ فارم ویڈیوز کے سب سے بڑے پلیٹ فارم سنیک وڈیونے اپنے صارفین کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے ایک کثیر الجہتی طریقہ اختیار کیا ہے،جس کا مقصدتمام پاکستانی صارفین کے لیے ایک محفوظ ڈیجیٹل سپیس بنانا جبکہ دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر آن لائن سیفٹی کو یقینی بنانے کے اقدامات پر توجہ دیناہے۔

پاکستان میں سنیک وڈیو کے کنٹری منیجر، سید نعیم الدین نے کہا کہ،سنیک وڈیوکے لیے صارف کی حفاظت بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔صارفین کے لیے ایک محفوظ اور معاون کمیونٹی اہم ہوتی ہے تاکہ وہ خود کو آرام دہ محسوس کریں۔ ہماری ٹرسٹ اور سیفٹی ٹیمیں اپنی کمیونٹی کو ایسا ہی ماحول فراہم کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کرتی ہیں۔ صارفین کو محفوظ رکھنا ایک پیچیدہ اورمسلسل عمل ہے۔ سنیک وڈیو کا مقصد مقامی اصولوں اور ثقافت کے مطابق صارفین کی ضرورت اور خواہش سے باخبر رہنا ہے۔کمیونٹی کے تحفظ کے لیے معتدل پالیسیاں، مواد کو اعتدال پر لانے کے لیے سافٹ ویئر کی تیاری، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات، صارفین کو محفوظ رکھنے کی غرض سے مقامی این جی اوز، حکومتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے ایپ میں خصوصیات کی فراہمی سنیک وڈیو کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔ حال ہی میں، پاکستانی صارفین کے لیے ایک محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی خاطرسنیک وڈیونے عالمی سطح پر اپنی نوعیت کے پہلے برانڈ کے لیے ایک پورٹل قائم کیا ہے جو حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے جرائم اور حفاظت سے متعلقہ معاملات میں تعاون کے لیے ایک براہ راست چینل کے طور پر کام کرتا ہے۔مجموعی طورپر دیکھاجائے توسنیک وڈیو ڈیجیٹل اسپیس کو تحفظ کا احساس دلانے کے اپنے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔اس کا ماننا ہے کہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کے مابین ہم آہنگی کی بدولت پاکستان میں ڈیجیٹائزیشن کی راہ میں رکاوٹ بننے والے مسائل کا موثر طریقے سے مقابلہ کیا جاسکتاہے اور ڈیجیٹل ماحول کی حفاظت اور سلامتی کو بہتر بنانے کے لیے ایک قابل عمل حل نکالا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker