اسلام آباد،سنیک وڈیو پر متعارف کرائے جانے والے ٹرینڈ #ActOfKindnessکو مجموعی طورپر ایک ارب سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔
اس حوالے سے کئی وڈیوز جن میں ایثار،خلوص اور ہمدردی کا درس دیا گیاہے نے لاکھوں ویوز حاصل کیے اور صارفین میں مقبول رہیں۔ یہ وڈیوز پاکستانیوں کے پرخلوص کردار کی عکاسی کرتی ہیں۔اس کمپین کے ذریعے سنیکرز کو ایسی وڈیوز بنانے کا موقع مل رہاہے جن سے انسان دوستی، ایثار اور خلوص کا اظہار کیاجاسکتاہے۔ اپکستان بھر سے نوجوان اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ کچھ کاموضوع ہمدردی ہے جبکہ کچھ معاشرے سے متعلق مذہبی تعلیمات کو اجاگرکررہے ہیں۔ربیع الاول کے مبارک مہینے کے موقع پر ایسی کمپئن کا رونما ہونا ایک خوش آئندعمل ہے۔اس کے علاوہ وڈیوز کا موضوع بے زبان جانوروں سے رحم پر ہے یا وہ وڈیوز جن میں نوجوان نسل بڑی عمرکے لوگوں کی مدد کررہی ہے بہت زیادہ پسند کی جارہی ہیں۔#ActOfKindness لاکھوں سنیکرز کو متاثرکررہاہے جس کی وجہ سے اس کارواں میں لوگ شامل ہوتے جارہے ہیں۔ اس مہم کے ذریعے دنیا بھر میں یہ ہی پیغام جارہاہے کہ پاکستانی ایک انسان دوست اور ہمدرد قوم ہیں۔سنیک وڈیو مختصر دورانیے کی وڈیوز کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔اس میں کئی طرح کی مزے دار، مزاحیہ اور لائیو وڈیوز انجوائے کی جاسکتی ہیں۔اس میں شامل ہور کر کئی طرح کی وڈیوز جیسے گیمنگ، فیشن، مزاح اور پالتو جانورں کے متعلق وڈیوز سے لطف اندوز ہوا جاسکتاہے، بس شامل ہو جائیں اور اپنی پسند کی وڈیوز کا لطف اٹھائیں۔