ٹیکنالوجی

واٹس ایپ نے فکروں سے آزاد کردیا

سلیکان ویلی ،واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین موجود ہیں، جو کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کمپنی کی جانب سے نت نئے فیچرز اور سہولیات متعارف کرائی جاتی ہیں۔ کمپنی صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے بھی اقدامات کرتی ہے، جس کے تحت ا ن کی چیٹ، تصاویر، ویڈیوز اور کالز کو محفوظ بنانے پر خصوصی کام کیا گیا ہے۔ اب واٹس ایپ نے صارف کی چیٹ اور ڈیٹا کو مزید محفوظ بنانے کے لیے سیکیورٹی کا نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ جس کے تحت وہ اب گوگل ڈرائیو اور آئی کلاو ڈ پر بھی بے فکر ہوکر چیٹ کو محفوظ کرسکتے ہیں۔واٹس ایپ نے صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ سسٹم متعارف کرایا، جس کے بعد کمپنی کا ملازم بھی کسی صارف کی چیٹ وغیرہ نہیں پڑ سکتا، اس کا دو صارف یعنی پیغام بھیجنے اور موصول کرنے والے سے ہی تعلق ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker