لاہور ،لاہور سمیت پنجاب بھر میں عالمی وبا کورونا کے خلاف قوت مدافعت فراہم کرنے والی ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو آج سے پیٹرول نہیں مل سکے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق پیٹرول کے علاوہ ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو آج سے ٹرانسپورٹ میں بھی جگہ نہیں دی جائے گی۔بغیر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے اب شہری ریسٹورینٹ میں کھانا نہیں لے سکیں گے، یہی نہیں ویکسین لگوائے بغیر اب پنجاب میں لوگ ہوٹل میں بکنگ بھی نہیں کروا سکیں گے۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے ویکسین کے لیے عمر کی حد کم کر کے 17 سال کر دی ہے جس کے پیش نظر آج سے 17 سال کے نوجوانوں کو بھی ویکسین لگائی جا سکے گی۔دوسری جانب ملک بھر میں بیرون ممالک جانے والے 12 سال اور زائد عمر کے افراد کو آج سے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی، بوسٹر ڈوز لگوانے کے لیے بیرون ممالک جانے کا دستاویزی ثبوت جمع کروانا ہوگا جبکہ ایک بوسٹر شاٹ کی قیمت 1270 روپے ہوگی۔
Related Articles
پی ٹی آئی احتجاج میں ہلاکتوں پر غلط رپورٹنگ، پاکستان کی برطانوی نشریاتی ادارے سے شکایت
پیر, 2 دسمبر, 2024
پی ٹی آئی جس شخص کا کہہ رہی ہے کہ کنٹینر پر نماز پڑھ رہا تھا وہ ٹک ٹاک بنا رہا تھا: عطا تارڑ
ہفتہ, 30 نومبر, 2024
پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران غیر قانونی افغانیوں کی موجودگی کے شواہد سامنے آگئے
ہفتہ, 30 نومبر, 2024