بین الاقوامی

چین ملائیشیا کے ساتھ مل کر ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے، چینی صدر

بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ سے ملائیشیا کے وزیرِاعظم انور ابراہیم نے شین زین میں ملاقات کی۔ ملائیشیا کے وزیرِاعظم اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ میں شرکت کے لیے چین آئے ہوئے ہیں۔صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین ملائیشیا کے ساتھ مل کر چین اور ملائیشیا کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو عالمی گورننس میں اصلاحات کے عمل کو ہم آہنگی سے آگے بڑھانے، اپیک جیسے کثیرالجہتی فورمز میں رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے، حقیقی کثیرالجہتی نظام پر عمل کرنے اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے۔ملائیشیا کے وزیرِاعظم انور ابراہیم نے کہا کہ چین، روس اور امریکہ کے سربراہان کا امن اعلامیہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال میں بڑی اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کا داخلی معاملہ ہے اور ملائیشیا ایک چین کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ ملائیشیا بین الاقوامی امور میں چین کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker