بین الاقوامی

رواں سال کے پہلے دس ماہ میں چین میں ریلوے کے ذریعے 4.13 ارب ٹرپس مکمل

بیجنگ :رواں سال جنوری سے اکتوبر تک چین میں ریلوے کے ذریعے مسافروں کے مجموعی طور پر 4.13 ارب ٹرپس ریکارڈ کیے گئے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.7 فیصد زیادہ اور یہ تاریخ کی اسی مدت کا نیا ریکارڈ ہے۔اس دوران ملک بھر میں ریلوے کا نظام محفوظ، ہموار اور باقاعدگی سے کام کرتا رہا۔

جنوری سے اکتوبر کے دوران روزانہ اوسطاً 11 ہزار 670 مسافر بردار ٹرینیں چلائی گئیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہیں۔ یکم اکتوبر کو ایک ہی دن میں مسافروں کے 2 کروڑ 52 لاکھ 4 ہزار سے زائد ٹرپس ریکارڈ کیے گئے، جبکہ 14 ہزار 885 مسافر بردار ٹرینیں چلائی گئیں۔ اس طرح ایک روز میں مسافروں کے ٹرپس کی تعداد اور مسافر برداری کی صلاحیت، دونوں کے حوالے سے نئے تاریخی ریکارڈ قائم ہوئے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker