
بیجنگ :آثار قدیمہ کے بڑے مقامات پر قومی کانفرنس چین کے صوبہ حہ نان کے صدر مقام زنگ چومیں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں ملک کی چودہویں پانچ سالہ منصوبہ کی مدت کے دوران اہم آثار قدیمہ کے مقامات کے حوالے سے کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا اور پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ کی مدت کے دوران اہم امور کے لیے انتظامات کا تعین کیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق چودہویں پانچ سالہ منصوبہ کی مدت کے دوران، چین میں آثار قدیمہ کے بڑے مقامات کے تحفظ اور استعمال کو ملک کے قومی زمینی و فضائی منصوبہ بندی کے خاکے (2021-2035) میں شامل کیا گیا۔ ثقافتی آثار کے تحفظ سے متعلق نئے ترمیم شدہ قانون میں آثار قدیمہ کے حامل باغات کو شامل کیا گیا ہے۔ قومی سطح پر آثار قدیمہ میں 29 نئے باغات شامل کیے گئے ہیں، جس سے ملک بھر میں ان باغات کی کل تعداد 65 ہو گئی ہے۔ ان باغات میں کل 161 آثار قدیمہ کی تلاش کے منصوبے اور 336 ثقافتی آثار کے تحفظ کے منصوبے قائم کیے گئے ہیں ۔ سیاحوں کی کل تعداد نے 303 ملین سے تجاوز کیا ہے ، جو تیرہویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت کے دوران سیاحوں کی کل تعداد سے تقریباً دگنی ہے۔





