بین الاقوامی

زیلنسکی کی روس سے توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کی اپیل

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نےکہا کہ یوکرین "جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کے لیے قابلِ عمل اور قابلِ اعتماد طریقوں کی حمایت کرتا ہے”۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین روس کی توانائی تنصیبات پر حملے نہ کرنے کے لیے تیار ہے اور اسے توقع ہے کہ روس بھی ایسا ہی کرے گا۔
زیلنسکی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کے انتظامات طے پانے کا اعلان کیا ہے۔ یوکرین اس پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ اس انتظام پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کی مسلح افواج کو اس حوالے سے متعلقہ احکامات موصول ہو چکے ہیں۔ یوکرین ، امریکہ اور روس کے درمیان مذاکرات کی تفصیلات کا منتظر ہے اور اسے توقع ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، صدر ٹرمپ کی جانب سے بیان کردہ متعلقہ وعدوں کو پورا کریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker