
نئی دہلی :برکس ممالک کے رہنماؤں کے اٹھارھویں سربراہی اجلاس کے پہلے مرحلے کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پھنگ نے اعلان کیا کہ چین 2027 میں برکس کی صدارت سنبھالے گا اور انیسویں برکس ممالک کے رہنماؤں کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ اس سے قبل، صدر شی جن پھنگ نے نئی دہلی میں برکس ممالک کے سربراہاں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔





