بین الاقوامی

ڈاکیومینٹری سیریز "شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال "شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مرکزی ذرائع ابلاغ پر نشر ہوگی

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ کے 2026 میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور کرغزستان کے دورے کے موقع پر، چائنا میڈیا گروپ کی تیار کردہ ڈاکیومینٹری سیریز "شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال ” 30 اگست سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کرغزستان، بیلاروس، قازقستان ،پاکستان، روس، تاجکستان، ازبکستان اور ایران کے مرکزی ذرائع ابلاغ پر نشر کی جائے گی۔یہ سیریز معاشی ترقی، سائنسی و تکنیکی جدت، ماحولیاتی تہذیب، اور سماجی عوامی بہبود جیسے موضوعات پر مرکوز ہے۔ اس میں صدر شی جن پھنگ کی اہم تقاریر، تحریروں اور گفتگو میں شامل قدیم چینی کتابوں اور کلاسیکی اقوال کے حوالوں کو منتخب کیا گیا ہے، جس سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے عوام کو صدر شی جن پھنگ کے طرزِ حکمرانی کی تاریخی اور ثقافتی جڑوں کو واضح طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی ، اور عالمی مسائل کے حل کے لیے چین کے قیمتی تجربات کو مکمل طور پر سمجھا جا سکے گا ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker