بین الاقوامیٹاپ سٹوری

امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران

تہران:(آئی پی ایس) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے سے ایران کو کوئی خطرہ نہیں، امریکی سکیورٹی کی ناکامی کے بعد خطے میں نئے دفاعی معاہدے ہو رہے ہیں۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ باہمی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو کوئی بات چیت نہیں ہو گی، امریکی سکیورٹی کی ناکامی کے بعد خطے میں نئے معاہدے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیسری قوت مداخلت نہ کرے تو آبنائے ہرمز کو کھولا جا سکتا ہے، امریکا مشرق وسطی میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ خطے کے ممالک ایران کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دیں، نیا علاقائی اتحاد ظاہر کرتا ہے کہ امریکی سکیورٹی گارنٹی قابل اعتبار نہیں۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ خطے کے ممالک جان گئے ہیں سکیورٹی جھوٹے بروکروں سے خریدی جانے والی کوئی شے نہیں ہے، حقائق پر مبنی اور دشمن کی درست نشاندہی کرنے والا ہر معاہدہ علاقائی سلامتی کے لیے اہم ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ درست حکمت عملی سے خطے میں عدم استحکام کی روک تھام ممکن ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker