
عمان نے ایران کو آبنائے ہرمز کے انتظام کے لیے ایک مشترکہ علاقائی مکینزم کی تجویز پیش کی ہے جس کے تحت رضاکارانہ فیس وصول کی جائے گی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق خلیجی ذرائع نے منگل کو بتایا کہ عمان کی جانب سے پیش کی گئی اس تجویز کو خطے کے ممالک کی حمایت حاصل ہے۔
ذرائع کے مطابق عمانی تجویز کے تحت ایران اس اہم آبی گزرگاہ پر اکیلے کنٹرول حاصل نہیں کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق یہ تجویز آبنائے ملاکا کے ماڈل پر مبنی ہے جہاں اس آبی راستے کو استعمال کرنے والے ممالک اور ادارے رضاکارانہ طور پر فیس ادا کرتے ہیں، جس سے جہاز رانی، ماحولیاتی تحفظ اور ریسکیو کارروائیوں کے اخراجات پورے کیے جاتے ہیں۔





