
بیجنگ :چین کے قومی ادارۂ شماریات کے مطابق، رواں سال جنوری سے جون تک چین کے مقررہ حجم سے بڑے صنعتی اداروں کا مجموعی منافع 3.94799 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 18.7 فیصد زیادہ ہے۔
سرکاری ملکیتی اداروں کا مجموعی منافع 1.30774 ٹریلین یوآن رہا، جو سال بہ سال 17.9 فیصد کا اضافہ ہے۔ شیئر ہولڈنگ کمپنیوں کا مجموعی منافع 3.04432 ٹریلین یوآن رہا، جس میں سال بہ سال 24.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بیرونی ممالک، ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے سرمایہ کاری اداروں کا مجموعی منافع 887.32بلین یوآن رہا، جس میں 2.6 فیصد اضافہ ہوا۔ملک کے نجی صنعتی اداروں کا مجموعی منافع 965.56 بلین یوآن رہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 13.0 فیصد زیادہ ہے۔
صرف جون کے مہینے میں مقررہ حجم سے بڑے صنعتی اداروں کے منافع میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 15.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔





