
بیجنگ:چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس میں پریس کانفرنس کے دوران وزارت زراعت و دیہی امور کے متعلقہ عہدیدار نے بتایا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران چین کی زرعی اور دیہی معیشت نے مستحکم اور مثبت ترقی کا سلسلہ برقرار رکھا، جس نے قومی معیشت کی مجموعی استحکام، اعلیٰ معیار کی ترقی اور مسلسل بہتری کے رجحان کو مضبوط سہارا فراہم کیا ہے۔
موسمِ گرما میں اناج کی پیداوار 150.75 ملین ٹن تک پہنچ گئی ، جو پہلی مرتبہ 150 ملین ٹن کی حد سے تجاوز کر گئی ہے ۔
موسمِ خزاں کی فصلوں کا زیرِ کاشت رقبہ مستحکم رہنے کے ساتھ اضافے کی توقع ہے، جبکہ کھیتوں میں موجود فصلوں کی مجموعی بڑھوتری بھی معمول کے مطابق ہے۔ ان حالات کے پیشِ نظر رواں سال اناج کی بھرپور پیداوار حاصل کرنے کے امکانات روشن ہیں۔





