پاکستانٹاپ سٹوری

وانا میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلے ہی تباہ

راولپنڈی: (آئی پی ایس)) سکیورٹی فورسز نے وانا میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔
سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی سے وانا اور گردونواح کی شہری آبادی کو ایک بڑی ممکنہ تباہی سے بچا لیا، جبکہ سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان لوئر کےعلاقے وانا (غواخوا) میں بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلے ہی تباہ کردی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گاڑی میں موجود دھماکا خیز مواد کسی ممکنہ بڑے دہشتگرد حملے میں استعمال کیا جانا تھا، تاہم کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے معصوم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا، سکیورٹی فورسز نے خودکش حملے کیلئے تیار گاڑی کی مسلسل تین دن نگرانی کی اور آبادی سے دور جانے پر ہی اسے نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بارود سے بھری گاڑی اور موٹر سائیکل تباہ ہوگئی، ایک خارجی جہنم واصل جبکہ 5 زخمی ہوگئے، دہشتگردی کیخلاف یہ کامیاب کارروائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سکیورٹی فورسز امن دشمن عناصر کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker