بین الاقوامیٹاپ سٹوری

اسرائیل کی لبنان اور غزہ سمیت مغربی کنارے میں بھی وحشیانہ کارروائیاں

غزہ: (آئی پی ایس)مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کی کارروائیوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کے حملوں میں ایک ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسی عرصے کے دوران 12 ہزار 532 فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ 24 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اس وقت اسرائیلی جیلوں میں 9 ہزار 299 فلسطینی قید ہیں، جن میں 3 ہزار 244 افراد کو بغیر فردِ جرم کے انتظامی حراست میں رکھا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں مبینہ تشدد اور غیر قانونی سلوک کے باعث 90 فلسطینی قیدیوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker