آزاد کشمیر

کشمیری عوام پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ ہیں، سبز ہلالی پرچم میں دفن ہونا فخر ہے: راجہ کامران ایوب

سدھنوتی:پلندری کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ کامران ایوب نے کہا ہے کہ کشمیر ی عوام نہ پاکستان کے خلاف ہیں اور نہ ہی پاک فوج کے بلکہ کشمیری تو پاکستانی سبزہلالی پرچم میں دفن ہونے کواپنے لئے فخرمحسوس کرتے ہیں،کشمیری عوام موجودہ صورتحال میں جوانتشارکوہوا دے رہے ہیںان کیخلاف جدوجہد کررہے ہیں،کشمیری پاکستان کیلئے اپنی جان ، مال کی قربانی دینے کوتیارہیں۔ہمارادیرینہ دشمن ہم سے لڑکرتو نہیں جیت سکتا لیکن وہ اندرونی سازشیں کرکے اپنے مذموم مقاصدکی تکمیل چاہتا ہے جسے کشمیری عوام کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ارباب اختیارکوبھی موجودہ صورتحال کانوٹس لیناچاہیے، ہمارے ارباب اختیارنے اپنی سیاست بچانے کیلئے ریاست کودائو پر لگادیا ہے۔آزادکشمیرکے ضلع سدھنوتی میں تعلیم اور صحت کی کوئی سہولت نہیں۔ہمارے نوجوان ڈگریاں اٹھائے دردرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں۔انہوں نے کہا ہمارے ہرقبرستان میں فوج کے شہید دفن ہیں ۔آزادکشمیرکی موجودہ صورتحال کوجلد ازجلد معمول پر لایاجائے تاکہ انارکی نہ پھیلے اور کوئی تیسری قوت فائدہ نہ اٹھالے۔میری کشمیری عوام سے بھی اپیل ہے کہ پرامن ہونے کا ثبوت دیں ۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آزادکشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے حالات میں بہتری لانے کیلئے اپناکرداراداکریں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker