
شنگھائی :اپیک اعلیٰ سطح حکام کا دوسرا اجلاس18 سے 19 مئی تک شنگھائی میں منعقد ہوا۔چین کے نائب وزیر خارجہ ما چھاؤ شو نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
ما چھاؤ شو نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ چین مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر اپیک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے کام کرے گا، تاکہ ایشیا پیسیفک خطے اور دنیا بھر میں امن و ترقی کو نئی توانائی فراہم کی جا سکے۔چین رواں سال اپیک اجلاس کے موضوع کی مناسبت سے تجارت، رابطہ کاری، جدت اور ترقی کو چار بنیادی ستونوں کے طور پر نمایاں کرے گا تاکہ سربراہی اجلاس کے لیے ٹھوس نتائج تشکیل دیے جا سکیں۔
اعلیٰ سطح حکام کے اجلاس سے قبل گیارہ سے سترہ مئی کے دوران اپیک کی مختلف کمیٹیوں اور ورکنگ گروپس کے تقریباً 40 اجلاس منعقد ہوئے، جن میں تجارت و سرمایہ کاری، اقتصادی و تکنیکی تعاون،امور خواتین، ٹیلی مواصلات اور غذائی تحفظ سمیت مختلف شعبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔





