
واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ 2،3 دن کے لیے مؤخر کیا ہے، لگتا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل ہونے کا اچھا موقع ہے۔
ٹرمپ نے واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر منگل کو حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا،تاہم سعودی عرب، امارات ، قطر اور دیگر کی درخواست پر حملہ مؤخرکیا، ن ممالک کو یقین ہے کہ یہ ایران سے ڈیل کے قریب ہیں، یہ 3 ممالک اور دیگر ہمارے لوگوں کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملہ 2،3 دن کے لیے مؤخر کیا ہے ۔ ایٹمی ہتھیار ایران کے ہاتھوں میں نہیں جاتے تو شاید ہم بھی مطمئن ہوجائیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اس کے سوا کوئی چوائس نہیں کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرے، اگر ہم یہ ڈیل بغیر بمباری کے حاصل کرلیں تو شاید بہتر ہوگا۔





