
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم برائے سبزاورپائیدار ترقی کے انعقاد پر ایک تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔ بدھ کے روز شنگھائی تعاون تنظیم کی کمیٹی برائے خوشگوار ہمسائیگی، دوستی اور تعاون، چین کی وزارت ماحولیات و حیاتیات اور چین کے صوبہ زے جیانگ کی حکومت کے مشترکہ زیر اہتمام اس فورم کا افتتاح اسی دن چین کے صوبہ زے جیانگ کے شہر ننگبو میں ہوا،
جس کا موضوع ہے "گلوبل گورننس انیشی ایٹو پر عمل درآمد اور ایس سی او کی سبز اور پائیدار ترقی کا فروغ” ۔ اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اس تصور پر قائم ہے کہ ” شفاف پانی اور سرسبز پہاڑ انمول اثاثہ ہیں ” اور چین ماحولیات اور سبز ترقی کو ترجیح دینے کے لیے پرعزم ہے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ اس سال شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کی 25 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہےاور یہ چین کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے کا پہلا سال بھی ہے۔ چین "شنگھائی اسپرٹ” کو فروغ دینے اور "ایس سی او کی ذمہ داری” کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ تمام فریقوں کے ساتھ پالیسی کی ہم آہنگی، تجربات کے تبادلے اور منصوبوں کے تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے، تاکہ عالمی ماحولیاتی حکمرانی کے نظام کی بہتری کو فروغ دیا جائے اور مشترکہ طور پر ایک صاف، خوبصورت اور پائیدار دنیا کی تعمیر کی جائے۔





