بین الاقوامی

وینزویلا میں سی آئی اے کے "خفیہ آپریشن” کی لاطینی امریکہ کی طرف سے مذمت

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کو وینزویلا میں "خفیہ کارروائیاں” کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔ لاطینی امریکی ممالک کے متعدد سیاست دانوں اور بین الاقوامی تنظیموں نے امریکہ کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔

برازیل کے صدر لوئز اینا سیو لولا داسلوا نے کمیونسٹ پارٹی آف برازیل کی کانگریس میں کہا کہ وینزویلا کے عوام اپنی تقدیر کے مالک ہیں اور کسی بھی ملک کے صدر کو وینزویلا کے مستقبل میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ بولیویا کے صدر لیوس البرٹو کیٹاکورا نے "انسداد منشیات ” کے نام پر وینزویلا کی خودمختاری میں مداخلت کرنے پر امریکہ کی شدید مذمت کی۔ بولیویا کے سابق صدر ایوو مورلس نے اسی دن کہا کہ امریکہ وینزویلا کے تیل پر ہر قیمت پر قبضہ چاہتا ہے اور وینزویلا پر ہر حملہ پورے امریکی براعظم پر حملہ ہے۔ دی بولیویرین الائنس فار دی پیپلز آف آور امریکہ نے 16 تاریخ کو ایک بیان جاری کیا، جس میں امریکی صدر ٹرمپ کے ریمارکس کی شدید مذمت کی گئی ۔ بیان میں لاطینی امریکہ اور کیریبین میں آزادی، خود ارادیت اور امن کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور وینزویلا کی حکومت کے موقف اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور یواین سیکرٹری جنرل سے وینزویلا کی اپیلوں کی مکمل حمایت کا مطالبہ کیا گیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker