بین الاقوامی

شین یانگ میں جنوبی کوریا سے چینی رضاکار فوج کے شہداء کی باقیات کی بارہوین کھیپ کی وطن واپسی کی تقریب


جنوبی کوریا میں موجود چینی عوامی رضاکار فوج کے شہدا ءکی باقیات کی واپسی کی تقریب شہر شین یانگ میں منعقد ہوئی۔ اس بارہویں کھیپ میں جنوبی کوریا میں موجود 30 چینی عوامی رضاکار فوج کے شہداء کی باقیات اور 267 ان کے زیر استعمال اشیاء چینی فضائیہ کے خصوصی طیارے کے ذریعے جنوبی کوریا سےچین کے صوبہ لیاؤ ننگ کے شہر شین یانگ واپس لائے گئے۔

خصوصی طیارہ چینی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد اسے فضائیہ کے چار J-20 لڑاکا طیاروں نے اپنے حصار میں لیا اور تاؤ شیان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر "کراسنگ واٹر گیٹ” کے اعلی ترین فضائی آداب کے ذریعےرضاکار فوج کے شہداء کی باقیات کا استقبال کیا۔
13 ستمبر کی صبح دس بجے، جنوبی کوریا میں چینی عوامی رضاکار فوج کے شہدا کی باقیات کی تدفین کی تقریب شین یانگ میں واقع امریکی جارحیت کے خلاف شمالی کوریا کی مدد کی جنگ کے شہداء قبرستان میں منعقد کی جائے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker