بین الاقوامی

چائنا سپلائی چین ڈویلپمنٹ رپورٹ کا اجراء


بیجنگ:چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے 9 ستمبر کو جاری کردہ "چائنا سپلائی چین ڈویلپمنٹ رپورٹ (2024-2025)” کے مطابق، عالمی سپلائی چین ، اقتصادی ڈھانچے کی تبدیلی، تجارتی تحفظ پسندی اور تکنیکی تبدیلیوں جیسے عوامل کے زیر اثر تیزی سے تنظیم نو کر رہی ہے، جس کے تحت چین ” ورلڈ فیکٹری” سے "عالمی سپلائی چین مرکز” کی جانب ترقی کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، حالیہ سالوں میں چین نے جدید لاجسٹکس اور اعلیٰ مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں قابل ذکر ترقی کی ہے ۔ 80 قومی سطح کے جدید مینوفیکچرنگ کلسٹرز اعلیٰ درجے کے آلات ، نئی توانائی اور دیگر شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں جبکہ اعلیٰ درجے کے آلات کے شعبے میں کلسٹرز کی شرح 36.25 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ فیڈریشن کے اعداد و شمار کے مطابق، لاجسٹک سپلائی چین میں مصنوعی ذہانت کی مجموعی شرح 37 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت چینی کاروباری اداروں کی بیرون ملک حکمت عملی "مصنوعات کی برآمد” اور "پیداواری صلاحیت کی برآمد” سے بتدریج ” سپلائی چین کی برآمد” کے نئے مرحلے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ 2024 میں چین کے ای کامرس اداروں کی درآمدی و برآمد ی مالیت 2.63 ٹریلین یوان تک جا پہنچی ، جو کہ سال بہ سال 10.8 فیصد کا اضافہ ہے۔ چینی صنعتی و کاروباری اداروں کے تعمیر کردہ غیر ملکی گوداموں کی تعداد 2500 سے تجاوز کر گئی ہے، جن کا کل رقبہ 30 ملین مربع میٹر سے زیادہ ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker