بین الاقوامی

امریکی اتحادیوں کی جانب سے یواین جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے فلسطینی وفد کو ویزے نہ جاری کرنے پر امریکی رویے پر تنقید


امریکی محکمہ خارجہ نے فلسطینی صدر محمود عباس اور دیگر 80 فلسطینی اہلکاروں کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کی خاطر امریکہ آنے کے لیے ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ مقامی وقت کے مطابق 30 اگست کو متعدد یورپی ممالک کے حکام نے امریکی حکومت کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس اقدام کو "ناقابل قبول” قرار دیا۔ یورپی یونین کی نمائندہ اعلیٰ برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کایا کلاس نے کہا کہ یورپی یونین امریکہ پر زور دے رہی ہے کہ وہ فلسطینی اہلکاروں کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کی اجازت نہ دینے کے فیصلے پر دوبارہ غور کرے۔

30 اگست کی شام کو یمن کے حوثی باغی گروپ کے "سپریم پولیٹیکل کونسل” کے صدر مہدی المشاط نے ایک تقریر میں تصدیق کی کہ اسرائیلی فضائی حملے میں گروپ کے مسلح انتظامیہ کے سربراہ احمد رحاوی اور کئی دیگر اعلیٰ رہنما ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسرائیل کے وزیر دفاع کاٹز نے 30 اگست کو ایک بیان میں کہا کہ کہ یمن پر اسرائیلی حملے میں حوثی مسلح انتظامیہ کے سربراہ اور دیگر چند اعلیٰ رہنماؤں کی ہلاکت "صرف ایک آغاز ہے”۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker