بین الاقوامیتازہ ترین

غزہ میں امداد کی تقسیم کے مقام کے قریب حملے میں 27 افراد شہید ،90 زخمی ، اقوام متحدہ کی مذمت

فلسطینی علاقہ غزہ کے محکمہ صحت نےجاری بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں ایک امدادی ڈسٹری بیوشن پوائنٹ پر اسرائیلی فوج نے حملہ کیا جس میں 27 افراد شہید اور 90 سے زائد زخمی ہو گئے ۔اسی روز اقوام متحدہ نے اسرائیلی حملے کی مذمت کی ۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر کے ترجمان جیریمی لارنس نے کہا کہ فلسطینیوں کو بدترین انتخاب کا سامنا ہے: یا تو بھوک سے مریں یا اسرائیل کے عسکری امداد کے طریقہ کار سے فراہم کی جانے والی تھوڑی سی خوراک حاصل کرنے کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈال دیں۔ جیسا کہ اقوام متحدہ نے بارہا خبردار کیا ہے، یہ عسکری امدادی نظام زندگیوں کو خطرے میں ڈالتا ہے اور امداد کی تقسیم کے بین الاقوامی معیارات کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے ترجمان نےگزشتہ روز کہا کہ امداد کی تقسیم کے مقام پر حملہ ایک "منظم بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی” ہے، جس کا مطلب ہے کہ امریکہ اور اسرائیل امدادی سامان کو ہتھیار بنا رہے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker