بین الاقوامی

جی 20 کو ایک محفوظ دنیا کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے، چینی وزیر خارجہ

جوہانسبرگ (آئی پی ایس)سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے جوہانسبرگ میں جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔
وانگ ای نے کہا کہ جی 20 کے لیے ضروری ہے کہ وہ ریو ڈی جنیرو سربراہ اجلاس میں طے پانے والے اتفاق رائے پر نظر ثانی کرے اور عالمی امن و استحکام اور ایک محفوظ دنیا کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرے۔ وانگ ای نے اس سلسلے میں چین کی تجویز پیش کی کہ ہمیں عالمی امن کے محافظ ،عالمگیر سلامتی کے معمار اور کثیرالجہتی کے محافظ بننے کی ضرورت ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ یہ سال جی 20 کا ” افریقی لمحہ” ہے۔ ہمیں افریقہ کی آواز سننی چاہیے، افریقہ کے خدشات کو اہمیت دینی چاہیے، افریقہ کے اقدامات کی حمایت کرنی چاہیے اور افریقہ کے امن اور ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالنا چاہیے۔
اجلاس کے دوران وانگ ای نے روس، سعودی عرب، ترکیہ اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker