
ریاض(آئی پی ایس) سعودی میڈیا فورم 2025اور میڈیا فیوچر نمائش سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 19 سے 21 فروری تک منعقد ہوئی۔ اس فورم کا موضوع ” پیش رفت سے بھرپور دنیا میں میڈیا” رہا۔ اس نمائش میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے 250 سے زائد میڈیا کمپنیوں اور اداروں کو راغب کیا گیا ، جس میں میڈیا کے شعبے میں جدید ترین تکنیکی اختراعات پر توجہ مرکوز کی گئی۔
چائنا میڈیا گروپ نے مذکورہ فورم کے آرگنائزر سعودی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن اتھارٹی کے ساتھ اپنے تعاون کو بڑھا یا اور فورم میں ایک خصوصی بوتھ قائم کیا گیا ، جس میں "5 جی + 4 کے / 8 کے + اے آئی” کے اسٹریٹجک پیٹرن اور "تصور + آرٹ + ٹیکنالوجی” کے انضمام کے عمل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اے آئی میڈیا ایپلی کیشن اور 8 کے الٹرا ہائی ڈیفینیشن پروڈکشن اور براڈکاسٹنگ کے شعبے میں جدید ترین سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے نتائج کا مظاہرہ کیا گیا ہے ۔