کھیل

آصف علی کی شاندار کارکردگی سے نیو یارک اسٹرائیکرز فاتح حاصل کرنے میں کامیاب

ابوظہبی(آئی پی ایس) ابوظہبی ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کوشل پریرا نے 15 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر ابوظہبی ٹی 10 کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری بنا دی۔ 112 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کے بائیں ہاتھ کے بلے باز نے اپنی اننگز میں 27 گیندوں پر 6 چوکے اور 7 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 74 رنز بنائے۔یہ پریرا کا ون مین شو تھا جنہوں نے پہلے سے ہی بولنگ اٹیک پر حملہ کرنا شروع کر دیا اور کوئی راحت نہیں دی۔ دوسری جانب پاکستان کے آصف علی کی مدد سے پریرا نے 7.5 اوورز میں ہدف کا تعاقب مکمل کیا اور اسٹرائیکرز نے میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا۔اس سے قبل ناردرن واریئرز نے شیرفین ردرفورڈ کی 17 گیندوں پر ناقابل شکست 46 رنز کی اننگز کھیل کر 10 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے۔ فن ایلن نے 15 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔ نیو یارک اسٹرائیکرز کی جانب سے اسپنر سنیل نارائن نے دو وکٹیں حاصل کیں اور دو اوورز میں 16 رنز دیے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker