بین الاقوامی

چین ،دنیا کے سب سے بڑے ’’ہوالونگ1 ‘‘ نیوکلیئر پاور بیس کا پہلا یونٹ بجلی کی پیداوار کے لئے گرڈ سے منسلک کر دیا گیا


بیجنگ:چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن سے ملی اطلاع کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے’’ہوالونگ ‘‘ نیوکلیئر پاور بیس کے تحت فوجیان چانگ چو نیوکلیئر پاور یونٹ 1 کو پہلی بار کامیابی کے ساتھ گرڈ سے منسلک کیا گیا ہے اور پاور گرڈ میں بجلی کی ترسیل شروع کردی گئی ہے ، جو ہوالونگ 1 کی بڑے پیمانے پر تعمیر کی نشاندہی کرتا ہے۔پہلی بار گرڈ سے یونٹ 1 کے کامیاب کنکشن کے ساتھ ،’’ہوالونگ 1 یونٹ نے تجارتی آپریشن کے ہدف کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔منصوبے کے مطابق چانگ چو نیوکلیئر پاور لاکھوں کلو واٹ صلادحیت کے حامل ’’ہوالونگ 1 چھ نیوکلیئر پاور یونٹس تعمیر کرے گا اور موجودہ چار’’ہوالونگ1 نیوکلیئر پاور یونٹس کی تعمیر شروع ہو چکی ہے اور یہ آسانی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker