بین الاقوامی

کویت میں کفیل سسٹم ختم اور اقامے کی مدت 15 سال کرنے پر غور

کویت سٹی (آئی پی ایس) کویتی حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں اور تاجروں کو کفیل کی پابندی سے استثنی دینے پر غور کر رہی ہے۔ مقامی اخبار القبس کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں اور تاجروں کو پانچ سے 15 سال تک کے اقامے جاری کیے جائیں گے۔ اخبار کے مطابق پڑوسی ممالک کی طرح اقدامات کرکے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترغیبات دی جائیں گی۔ اس سہولت سے بیرون ملک موجود وہ سرمایہ کار فائدہ اٹھائیں گے جو اپنا سرمایہ کویت لانا چاہتے ہیں یا وہ افراد جو پہلے سے ملک میں موجود ہیں اور کاروبار کر رہے ہیں۔ایسے لوگوں کو حکومت اپنی کفالت میں 15 سال تک کے اقامے جاری کرے گی۔ اخبار نے مزید بتایا کہ کویت میں رائج کفیل نظام کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے کفیل کی پابندی سے استثنی دینے پر انہیں محکمہ اقامہ سے علیحدہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker