اہم خبریںپاکستان

اکبر نیازی ہسپتال ،ہیلتھ منسٹری، ڈبلیو ایچ او کے سموک فری پروجیکٹ کا حصہ

 اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو وزارت صحت حکومت پاکستان کی جانب سے 22 نومبر 2021 کو ہسپتال میں منعقدہ تقریب میں تمباکو نوشی سے پاک ہسپتال قرار دیا گیا۔اس موقع پر اسلام آباد انتظامیہ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کے اعلی عہداداران کی موجودگی میں سموک فری ہسپتال کی تختی کی نقاب کشائی کی گئی ۔ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرنل (ر) ڈاکٹر غلام مجتبی عباسی اور ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹر عریج نیازی کی قیادت میں ہسپتال انتظامیہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ تقریب کے شرکا کو ہسپتال کا دورہ کروایا گیا جہاں انہوں نے ہسپتال کی معیاری سہولیات کا مشاہدہ کیا اور بہترین شفا یابی کے ماحول کو سراہا۔یاسر خان نیازی ،اے این ٹی ایچ کے منیجنگ ڈائریکٹر ،نے ہسپتال کو سموک فری کیپٹل پروجیکٹ کا حصہ بنانے پر وزارت صحت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر سیٹ اپ میں صحت مند اور تمباکو نوشی سے پاک ماحول ضروری ہے اور مزید کہا کہ ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال اس پراجیکٹ کی کامیابی کے لیے وزارت صحت، اسلام آباد انتظامیہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اور ڈبلیو ایچ او کے ساتھ کھڑا ہے۔وزارت صحت کی ڈائریکٹر ٹوبیکو کنٹرول ڈاکٹر ثمرہ مظہر نے بتایا کہ وزارت اسلام آباد میں تمباکو نوشی کو مکمل طور پر ختم کرنیکے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ڈاکٹر اکبر نیازی ہسپتال جیسی تنظیموں کا تعاون قابل قدر ہے۔اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد و فوکل پرسن برائے تمباکو کنٹرول شہریار عارف خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیا اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر م منہاج السراج نے اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مقامات، ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو تمباکو نوشی سے پاک کرکے عوام کے لئے محفوظ بنانا ہماری ا جتماعی اخلاقی ذمہ داری اور قانونی فرض ہے۔ انہوں نے اظہار کیا کہ ہماری آنے والی نسلوں کو تمباکو کے استعمال جیسے غیر صحت بخش رویوں میں ملوث ہونے سے بچانے کے لیے ایسے اقدامات اشد ضروری ہیں۔ڈاکٹر منہاج السراج نے اپنی پریزنٹیشن میں تمباکو کے استعمال سے متعلق اعداد و شمار پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ان ممالک کی فہرست میں آتا ہے جہاں تمباکو کے استعمال سے بہت بڑی تعداد میں بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔عمران علی غوری، ہسپتال کے کمیونیکیشنز کے شعبہ کے سربراہ، نے میڈیا کو آگاہ کیا کہ ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال، وزارت صحت اور ڈبلیو ایچ او نے سموک فری کیپٹل پروجیکٹ پر مستقل بنیادوں پر مل کر کام کرنے کیلئے پر عظم ہیں اور اس سلسلے میں معاہدہ کرنیکے امکانات پر تبادلہ خیال بھی کیاگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker