اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پوری تحریک انصاف شہباز گل کیساتھ کھڑی ہے ،فواد چوہدری

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری  نے کہا ہے کہ شہباز گل نے نجی ٹی وی پر جو کچھ کہا وہ سب کے سامنے ہے،پوری پی ٹی آئی شہبازگل کے ساتھ کھڑی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات بنانا رانا ثنااللہ کی پالیسی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل اوورسیز پاکستانی اور کمزور ہیں اس لیے انہیں پکڑا گیا، شہباز گل کو پہلے بھی ٹارچر کیا گیا اب حکومت دوبارہ ٹارچر کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 10 محرم کو موبائل سگنل نہیں تھے اس لیے شہباز گل نے لینڈ لائن سے کال کی، نجی ٹی وی پر شہباز گل نے جو بولا وہ بھی سامنے ہے۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا یہ معاملہ جلد حل ہونا چاہیے، تشدد کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی، پوری پارٹی شہباز گل کے ساتھ ہے۔
حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا آپ صرف تشدد کرنے کے لیے شہباز گل کا ریمانڈ چاہتے ہیں، کیس کمزور  ہے اس لیے حکومت کے وکیل دلائل دینے کو تیار ہی نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker