اہم خبریںپاکستان

تحریک انصاف کی حکومت نے 3سال میں تاریخی کام کروائے، علی نواز اعوان

اسلام آباد ،وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ 10اکتوبر کو بہارہ کہو میں ہونے والے جلسہ تاریخی ہوگا جس میں پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کی مرکزی قیادت بھرپور شرکت کرے گی اور شہر کی ترقی کے لئے بڑا اعلان کیا جائے گا
جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بہارہ کہو جلسے میں گزشتہ 3 سال کی کارکردگی کا بھرپور احاطہ کیا جائے گا اور مستقبل کا لائحہ عمل بھی دیا جائے گا، جلسے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما خطاب کریں گے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد وفاقی دارالحکومت ہونے کے باوجود ترقیاتی منصوبوں کے لحاظ سے ہمیشہ سے نظر انداز ہوتا رہا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ 3 سال کے دوران یہاں تاریخی کام کروائے ہیں قانون سازی کا میدان ہو یا ہر شعبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال ، پاکستان تحریک انصاف نے ہر طرح سے اسلام آباد کو اپنایا ہے آج کا اسلام آباد 3 سال پہلے کے اسلام آباد سے بہت بہتر ہے انہوں نے کہا کہ دیہی ہوں یا شہری ہر جگہ بلا تفریق کام کروائے ہیں انہوں نے کہا کہ بہارہ کہو جلسے میں عوام کی بھرپور شرکت ثابت کردے گی کہ عوام آج بھی عمران خان کے تبدیلی کے نعرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker