آزاد کشمیراہم خبریںتازہ ترین

آزاد کشمیر ضمنی الیکشن ، ایک میں جیالا دوسرے میں کھلاڑی جیت گیا

مظفر آباد(آئی پی ایس )آزاد کشمیر اسمبلی کی دو نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوا، تحریک انصاف نے اپنی خالی نشست جیت لی، دوسری نشست پر پیپلزپارٹی کو برتری حاصل ہے۔تفصیلات کے مطابق ایل اے 3 میرپور کا معرکہ حکومتی جماعت پی ٹی آئی نے جیت لیا۔ یاسر سلطان 20 ہزار 142 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ ن لیگ کے چودھری سعید 11 ہزار 608 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، کامیابی حاصل کرنے والے یاسر سلطان صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کے بیٹے ہیں۔جبکہ کوٹلی کے حلقہ ایل اے بارہ چڑھوئی میں 197 پولنگ اسٹیشنز میں سے 196 کا رزلٹ آگیا۔ پیپلز پارٹی کے عامر یاسین 24 ہزار 335 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ پی ٹی آئی کے شوکت فرید 18 ہزار 858 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ ایک پولنگ اسٹیشن کا رزلٹ کارکنوں میں تصادم کے باعث روک لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker