تجارتاہم خبریں

آئی ایم ایف معاہدہ کے اثرات: سٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی سے تاریخ رقم

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) سے ڈیل ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا، مارکیٹ کھلتے ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔
عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ہے، غیر معمولی تیزی کے بعد کاروبار کو ایک گھنٹے کیلئے روک دیا گیا تھا جسے دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔
کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، 2 ہزار 372 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار 825 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
اپر لاک یا لور لاک کیا ہوتا ہے؟
اپر لاک سے مراد جب 100 انڈیکس میں ایک دن میں 5 فیصد اضافہ ہو جائے اس صورت میں کاروبار کو روکا جاتا ہے اور کچھ وقفے کے بعد دوبارہ آغاز کیا جاتا ہے جبکہ لور لاک کے مطلب یہ ہے کہ جب 100 انڈیکس میں ایک دن میں 5 فیصد کمی آجائے تو ایسی صورت میں بھی کاروبار کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑتا ہے، قوانین کے تحت دونوں صورتوں میں مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا عمل ایک گھنٹے کے بعد شروع ہوتا ہے۔
معاشی ماہر ین کا کہنا ہے کہ آج سے نئے مالی سال کا آغاز ہو رہا اور اسٹاک مارکیٹ کے کاروباری ہفتے کا بھی آغاز ہو رہا ہے، آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول پر اگریمنٹ ہو چکا ہے جس کے مثبت اثرات آنا شروع ہو چکے ہیں۔ بلومبرگ نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے خطرات ختم ہو جائیں گے۔ اس کے ڈالر کی قیمت پر مثبت اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔
ڈالر سستا ہوگیا سونے کی قیمت بھی کم ہوگی
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 290 روپے سے کم ہوکر 285 روپے کا ہو گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایکسچینج کمپنی ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہو گیا ہے، آئی ایم ایف کی ڈیل کی بدولت یہ اثرات مرتب ہوئے جو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمت میں بھی کمی کا باعث بن سکتا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے سٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کا 3 ارب ڈالرز سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker