تجارتٹاپ سٹوری

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ملک بھر میں ہڑتال جاری،پیٹرول پمپس بند

اسلام آباد(آئی پی ایس)ملک بھرمیں پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری ہے،مختلف شہروں میں پٹرول پمپس بند کردئیے گئے ہیں۔
لاہور میں آج معتدد پمپس بند رہیں گے،مختلف علاقوں میں پٹرول کی فروخت رات کو ہی بند کردی گئی تھی،مال روڑ، ٹیمپل روڈ، علامہ اقبال روڈ اور گڑھی شاہو میں معتدد پٹرول پمپ بند ہیں۔

شہر میں بیشترپیٹرول پمپ کھلےاورپٹرول کی فروخت جاری ہے،سرکاری اداروں کو تیل فراہم کرنے والے پٹرول پمپ کھلے رہیں گے، پولیس ویلفیئرکی جانب سے چلنےوالے پمپ بھی کام جاری رکھیں گے،جبکہ رینجرز کے زیرِاہتمام چلنے والےپمپ بھی کھلےرہیں گے،90 فیصد سے زائد پٹرول پمپ لاہورمیں کھلے ہیں۔
راولپنڈی اسلام آبادمیں صورتحال مختلف،ہڑتال کےآثارنظر نہ آئے،کراچی میں پیٹرول پمپس مالکان کی جزوی ہڑتال،کہیں پیٹرول پمپ بند،کہیں کھلے ہیں،کھلے پیٹرول پمپس پرمعمول سےزیادہ رش ہے،سڑکوں پرپبلک ٹرانسپورٹ معمول سے کم ہے، پیٹرولیم ڈیلرزکاایڈوانس ٹرن ٹیکس واپس لینےکامطالبہ کیا ہے۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نےاضافی ٹیکس لگانےکے خلاف آج سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا تھا ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker