تجارتٹاپ سٹوری

آئی ایم ایف سے معاہدے کے اثرات، پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا


اسلام آباد(آئی پی ایس)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے مثبت اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی دیکھے جا رہے ہیں۔
گزشتہ روز آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کا اعلان کیا تھا۔
اس حوالے سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹا لینا جارجیوا کا کہنا تھا پاکستانی حکومت اور عوام کو مبارک ہو، پاکستان نے اصلاحات کی ہیں جس سے معیشت بہتر ہوئی، پاکستان کی معیشت درست سمت میں جارہی ہے، معیشت کی گروتھ اور مہنگائی میں کمی ہورہی ہے۔
آئی ایم ایف سے معاہدے کے اثرات پی ایس ایکس پر بھی دیکھے جا رہے ہیں اور آج کاروبار کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
کاروبار کے دوران ایک موقع 100 انڈیکس 658 پوائنٹس اضافے سے 82905 کی نئی ریکارڈ بلندی پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا تھا اور 100 انڈیکس 764 پوائنٹس اضافے سے 82247 پر بند ہوا تھا۔
مارکیٹ میں 42 کروڑ شیئرز کے سودے 18.38 ارب روپے میں طے ہوئے تھے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 99 ارب روپےبڑھ کر 10784 ارب روپے رہی تھی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker