ٹاپ سٹوری

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات فراہمی کیلئے صدر،وزیراعظم کو خط ارسال

اسلام آباد(آئی پی ایس)بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کےلیےصدر پاکستان اوروزیراعظم کوخط ارسال کردیا گیا۔
مراسلہ جوڈیشل ایکٹوزم پینل کےسربراہ اظہرصدیق ایڈووکیٹ نےارسال کیا،خط کےمتن میں کہاگیاکہ بانی پی ٹی آئی کوجیل میں قانون کےمطابق سہولیات فراہم نہیں کی جارہی،بانی پی ٹی آئی کو لوگوں سےملنےنہیں دیا جارہا۔
بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں میں کیوں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے،انھیں جیل میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں،بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات نہ دی گئیں تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker