ٹاپ سٹوریکھیل

تاریخ رقم: آسٹریلیا ورلڈکپ سے باہر، افغانستان کی پہلی بار سیمی فائنل میں انٹری

نیویارک(آئی پی ایس)آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
بارش سے قبل ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کا آغاز بھی اچھا نہیں تھا، صرف 23 رنز پر 3 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں، بنگلہ دیش نے 3.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 31 رنز بنا لیے ہیں
اس اہم میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کے بیٹسمین بیٹنگ کرنا بھول گئے اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے صرف 116 رنز کا ہدف دیا۔
افغانستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کے فیصلے کو دیکھ کر اندازہ ہو رہا تھا کہ شاید افغانستان اسکور بورڈ پر بڑا اسکور سجانے کا ارادہ لے کر آیا ہے مگر افغان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر صرف 115 رنز بنا سکی۔
گزشتہ میچ کی طرح اس میچ میں بھی افغان اوپنرز نے جارحانہ انداز اپنانے کے بجائے انتہائی محتاط انداز اختیار کیا، دونوں کے درمیان 10.4 اوورز میں صرف 59 رنز کی پارٹنر شپ بنی، ابراہیم زردان نے 29 گیندوں پر 18 رنز بنائے، جبکہ رحمان اللہ گرباز 55 گیندوں پر 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بعد میں آنے والے بیٹسمین رنز کی رفتار بڑھانے کی کوشش میں کامیاب نہ ہو سکے، عظمت اللہ عمر زئی 10، گلبدین نائب 4، اور محمد نبی 1 رن بنا سکے۔
کریم جنت 7 اور کپتان راشد خان 19 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
میگا ایونٹ کا یہ میچ افغانستان کے لیے نہایت ہی اہم ہے، بنگلہ دیش کے خلاف اچھے مارجن سے میچ جیت کر افغانستان تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔
اسکواڈ:
افغانستان: رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زردان، گلبدین نائب، عظمت اللہ عمر زئی، محمد نبی، کریم جنت، راشد خان (کپتان)، نینگیالیہ خروٹے، نور احمد، نوین الحق، فضل حق فاروقی
بنگلہ دیش: لٹن داس، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو، توحید ہردوائے، شکیب الحسن، محمود اللہ، سومیا سرکار، رشاد حسین، تسکین احمد، تنظیم حسن ثاقب، مستفیض الرحمان

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker